ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،2افراد جاں بحق

 ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ طلائی بڈھا شاہ میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ،چودھوان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود میں شادی کی ایک تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، طلائی بڈھا شاہ میں کشمیر لنگرہ ولد محمد بشیر کی شادی رمضان لنگرہ کی بیٹی سے ہو رہی تھی۔

پولیس کے مطابق 35سالہ رمضان لنگرہ ولد غلام حیدر سکنہ طلائی بڈھا شاہ تحصیل درابن نے 319  پی پی سی کے تحت رپورٹ درج کرائی کہ شادی کی تقریب کے دوران میں اور میرا بھائی حافظ جمعہ خان و دیگر رشتہ داران کے ہمراہ بیٹھک رمضان میں پڑی چارپائیوں پر بیٹھے تھے کہ جونہی تقریب ختم ہوئی تو ملزم محبوب ولد نواز لنگرہ نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے دوران ملزم محبوب برسٹ فائر کرنے کی وجہ سے پستول اس سے بے قابو ہوگیا، جس کی غلطی سے فائرنگ کی زد میں آکر میرا بھائی حافظ جمعہ خان اور جہانگیر لگ کر جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ چودھوان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں