ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے ایل راہول انجری کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

دہلی: وکٹ کیپر کے ایل راہول کو انجری کی وجہ سے کئی مہینوں سے محروم رہنے کے بعد گھریلو سرزمین پر ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے ایل راہول نے اپریل-مئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد سے کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن (وکٹ)، کے ایل راہول (وکٹ)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں