ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلاسچیک  نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ سے 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی خرید کے لئے قیمت  پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔

بلاسچیک نے سوشل میڈیا پیج ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے پولینڈ کے ہاتھ عسکری سامان  کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے، پولینڈ کے ہاتھ راڈار اور اسلحے کے ساتھ 96 عدد اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لئے، امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ فروخت کا مذاکراتی مرحلہ اور فراہمی کا عمل مکمل ہونے تک امریکہ مسلح افواج اپنے اپاچی ہیلی کاپٹر پولینڈ  کو دے گی”۔

واضح رہے کہ روس۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پولینڈ حکومت نے اپنی فوج کے استحکام کی خاطر گذشتہ سال مذکورہ ہیلی کاپٹروں کی خرید کا فیصلہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں