ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپےکے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن جعلی قرار

اسلام آباد:  نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپےکے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیراطلاعات نے کہا  ہے کہ جس نے بھی 5ہزار روپے کے بند ہونے کی خبر چلائی ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سخت سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی دوسرا فرد جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر نہ چلائے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے 5ہزار کا نوٹ بند ہونے کی خبر شائع کرتے ہوئے ایک نوٹی فکیشن بھی پبلش کیا تھا، جس کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں