ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرا دی 

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبدوز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ موجودہ آبدوزوں کو بھی جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزوں میں تبدیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز شمالی کوریا کی بحریہ میں اپنا جنگی زیر سمندر مشن انجام دے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے ، آبدوز نمبر 841کو شمالی کوریا کی ایک تاریخی شخصیت کے نام پر ہیرو کِم کن اوک کا نام دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں