ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرینہ کپور کی نئی فلم کے پریمیئر شو کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے میں فروخت

  لندن: بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور کی نئی فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ کے پریمیئر کی ٹکٹیں ایک گھنٹے میں مکمل فروخت ہوگئیں۔ 

فلم کا پریمیئر لندن فلم فیسٹیول کے موقع پر 14 اکتوبر کو ہوگا اور مداح اداکارہ کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

’دی بکنگھم مرڈرز‘ کو ہنسل مہتا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اس میں کرینہ کپور ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم پریمیئر کے ٹکٹ فروخت کے آغاز سے ہی آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز پر رش لگ گیا اور 60 منٹ کے قلیل وقت میں تمام ٹکٹ ختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ کے مداح کرینہ کپور کو ایک نئے کردار میں دیکھنے کے متمنی ہیں جبکہ امکان ہے کہ  پریمیئر کے موقع پر فلم کی کاسٹ بھی موجود ہوگی۔

کرینہ کپور اپنی نئی نیٹ فلکس فلم ’جانِ  جان‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں جو 21 ستمبر کو پوری دنیا میں پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں