ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کے خلاف پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف وہی ٹیم میدان میں اُتاری جائے گی، جس نے بنگلادیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ اس میں قومی ٹیم کے 3 فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بالنگ آل راؤنڈر اور 3 اسپن آل راؤنڈرز شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ اسپن میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے۔ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں