ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرضوں پر فاسٹ ٹریک لیلیں تو ورلڈ بینک سے وصولی ممکن ہے، نگراں وزیر خزانہ

اسلام آبا د:نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی غیر متوقع نہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا اگلا ریویو نومبر میں ہوگا، ورلڈ بینک کے قرضوں پر فاسٹ ٹریک لیلیں تو ورلڈ بینک سے وصولی ممکن ہے، توقع ہے 6 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک میں آئے گا۔

نگراں وزیر خزانہ نے کہاکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

 شمشاد اختر نے کہا کہ تمام نگراں وزرا ایک ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں، بطور ٹیم کام کریں گے، تمام معاشی شعبے مل کر کام کریں گے، کابینہ کی کمیٹیاں فعال ہوگئی ہیں، ہم سب ملکی معیشت کی ترقی کے لیے مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں، ملکی معیشت کی ترقی کے لیے مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں، معیشت کی بحالی کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں