ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا،پرویزخٹک

ایبٹ آباد : پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، اداروں کے ساتھ ٹکرائو کے حق میں نہیں تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے رہے۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔انہوںنے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں، ہمیں تیاری کے لئے وقت مل جائے گا، وکلا کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے، حلقہ بندیاں ہوں گی، عدالت جو فیصلہ کرے گی، قبول ہو گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکرائو کے حق میں نہیں تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے رہے ، قوم سمجھی کہ نجات دہندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا، اتنے قرضے لئے گئے کہ اب واپس کرنا مشکل ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں