ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو دہلی میں صدر ایردوان کا سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان کا  استقبال کیا۔

مودی  نے بھارت مندا پام انٹرنیشنل فیئر اینڈ کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں سمٹ  میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے سربراہان  کا ایک ایک کر کے استقبال کرتے ہوئے تصاویر اتروائیں۔

ایردوان سمیت دیگر رہنما بعد میں تقریب کے ایک حصے کے طور پر "لیڈرز ایریا” میں یکجا  ہوئے۔

تقریب کے بعد قائدین سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کانگریس سینٹر میں داخل ہوئے۔

صدر ایردوان نے "واحد دنیا” مرکزی خیال کے تحت منعقدہ پہلی نشست میں شرکت کی۔

جناب ایردوان نے نیو دہلی میں  جاپانی وزیر اعظم کشیدا  فومیو کو  شرف ملاقات بخشا۔

G20 ممالک کے رہنما، جو عالمی اقتصادی پیداوار کے 85 فیصد اور عالمی تجارت کے 75 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں اور دنیا کی دو تہائی آبادی کا احاطہ کرتے ہیں، اس سال کے تین نشستوں پر مشتمل اجلاس میں جامع عالمی اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں