ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ پریمیئر لیگ کا این او سی جاری کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سندھ پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے جانب سے پی سی بی نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے خوش خبری کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق سندھ پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کی جس کے بعد پی سی بی ہیڈ آفس میں کئی دنوں سے رکی ہوئی این او سی جاری کردی گئی۔  ملاقات میں صدر ایس پی ایل عارف ملک، پی سی بی کے ڈائرکٹر ڈومیسٹک ندیم خان اورپی سی بی کے دیگرعہدے داران بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لیگ کا انعقاد چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ ایس پی ایل کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر سندھ کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کے ذریعے نہ صرف کرکٹ ٹیلنٹ بلکہ سندھ کی ثقافت کو بھی نمایاں انداز سے اجاگر کیا جائے گا تاکہ نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی خوب صورتی اور ثقافت دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں