ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی کی رہائی کیلیے اہلیہ کی سپریم کورٹ میں اپیل

اسلام آباد: سابق وزیر اعلی پنجاب پرویزالہی کی گرفتاری کے خلاف پرویزالہی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں رہائی کے لئے اپیل دائر کردی۔

پرویزالہی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں پرویزالہی کو آئندہ بھی کسی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے، اپیل میں مزید استدعا کی گئی پرویزالہی کو نامعلوم مقدمات میں بھی گرفتاری سے روکنے کے احکامات دیئے جائیں، اپیل میں کہا گیا پرویزالہی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید موقف اختیارکیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہی کی درخواست کو غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا تھا، پرویزالہی کو رہائی کے احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، ہائیکورٹ نے پرویزالہی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا، درخواست میں نگران پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں