ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج ملک میں موت سستی اور باقی سب کچھ مہنگا ہے، سراج الحق

لیہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا، موجودہ ملکی حالات پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی محنت کا ثمر ہے، آج ملک میں موت سستی اور باقی سب کچھ مہنگا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلی ختم ہو گئی لیکن گہرے اثرات چھوڑ گئی، گزشتہ 5 سال سے جاری سیاست نفرت کی سیاست تھی، آج پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی آگ لگی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں عدل کی حکمرانی ہو گی، حلال رزق کے دروازے کھلیں گے تو بہتری آئے گی، ریاست مدینہ میں انصاف سے زکوۃ لینے والا کوئی نہیں رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان میں امن ہو جو دنیا کے لئے مثال ہو، اس دن کے انتظار میں ہوں کہ ہم بھیک مانگنے کے بجائے مدد کریں، میں اس ملک میں شریعت اور خلافت کا نظام چاہتا ہوں جس سے ترقی ہو۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ 76 برسوں میں ایک دن میں بھی اسلام کا نظام نہیں آیا، ہمارا تمام نظام تباہ ہو گیا ہے، 1860 کا قانون ہی ابھی تک چل رہا ہے، انگریز کا بنایا گیا مجسٹریٹی نظام چل رہا ہے، آج سارا معاشی نظام پرانا چل رہا ہے، صدیاں گزر گئیں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ سود اللہ کے خلاف جنگ ہے جس پر ہمارا نظام چل رہا ہے، وفاقی شرعی عدالت، اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلوں کے باوجود سودی نظام کا خاتمہ نہ ہو سکا، سودی نظام کے باعث پاکستان کمزور ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سب سود خور ہیں، پاکستان پر قرضہ 72 ہزار ارب ہو چکا ہے، بجلی کے بل کی قسطوں کے لئے بھی آئی ایم ایف سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں