کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاست بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ہر میچ اسپیشل ہوتا ہے۔
بھارت کے خلاف گزشتہ میچ میں میری بولنگ میرے خیال میں بہترین اسپیل نہیں تھا بلکہ ابھی تو آغاز ہے اور آگے بہت کچھ کر دکھانا ہے۔
میچ سے قبل ایک انٹرویو میں پیسر نے کہا کہ میری اور نسیم شاہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد وکٹیں اڑائیں،حارث رف کی اسپیڈ ہم دونوں سے زیادہ ہے، وہ درمیانی اور آخری اوورز میں اٹیک کرتے ہیں،ہمارا آپس کا تال میل بھی اچھا ہے، ایک دوسرے سے بات اور رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں، اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔