ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، فوجی جوان شہید

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک جمشید خان کی عمر 28 سال جبکہ وہ ڈسٹرکٹ اپر دیر کے رہائشی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں