ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی دہلی:مصری و ترک صدور کی ملاقات،تعاون میں اضافے پر غور

 مصری ایوان صدر کا کہنا ہے کہ  صدر ایردوان نے جی 20 اجلاس کے تحت  نئی دہلی میں مصری ہم منصب  عبدالفتاح السیسی  سے ملاقات کی ہے۔

 مصری ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق، نئی دہلی میں ہوئی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں صدور نے اس کے علاوہ  مشترکہ مفادات کے تناظر میں مشرقی بحیرہ روم میں سلامتی و استحکام میں معاونت  کے لیے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ۔

علاوہ ازیں ، ترکیہ اور مصر کے درمیان  دو طرفہ تعلقات  کے فروغ کے لیے  مشاورت اور روابط میں اضافے کا بھی عندیہ دیا گیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں