ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت قبائلی اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے، پروفیسر محمد ابراہیم

  باجوڑ:امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان  نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کو انضمام کے بعد وعدوں کے باوجود کچھ نہیں دیا گیا، تین فیصد این ایف سی سمیت دیگر حقوق نہیں دیے گئے، محرومیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

پروفیسر محمد ابراہیم نے کہاکہ  حکومت قبائلی اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے، قبائلی علاقوں کے وسائل میں ان کو پورا حق دیا جائے، حکومت نے بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ کیا۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران وہ پالیسیاں نہ دہرائیں جس سے امن و امان غارت ہو، نگران حکومت مہنگائی میں مزید اضافے کی خواہشمند ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام پر مہنگائی مسلط کرنا شرمناک اور افسوسناک ہے، جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور مہنگائی میں اضافے کے خلاف پشاور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں 18 ستمبر کو گورنر ہاس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  ماضی قریب کی حکومتوں نے ایک دوسرے سے بڑھ کر مہنگائی کی، آئے روز مہنگائی کے ہاتھوں پاکستان کے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔جماعت اسلامی ملک و قوم کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں