ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ایک اہلکار شہید ،10  افراد زخمی

مہمند رائفل :پشاور کے علاقے مہند رائفل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور  اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 7 اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔

ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10 بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں