ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام صارفین پر بوجھ ڈالنے کے بجائے بجلی کی مفت خوری روکی جائے، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عام صارفین پر بوجھ ڈالنے کی بجائے بجلی کی مفت خوری، چوری روکی جائے، مراعات یافتہ طبقہ اپنی مراعات کم کرنے کو بالکل تیار نہیں، سارا زور عوام کا خون نچوڑنے پر لگایا جا رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ   سالانہ 590ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے، بیوروکریٹس، ججز، حکمران طبقات، سرکاری ملازمین اربوں روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، لگ بھگ 500ارب کے لائن لاسز ہیں، حکومت آئی پی پیز سے مہنگے داموں بجلی خریدتی ہے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی کی جائے، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اربوں کی ریکوری پر توجہ دیں، سابقہ حکومتوں نے پن بجلی اور دیگر سستے منصوبے لگانے کی بجائے کک بیکس لے کر درآمدی فیول سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگائے، یہ ملک اور عوام دشمنی تھی۔

انہوں نے کہاکہ  معاہدوں کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے۔ گزشتہ پانچ برس عوام پر قیامت گزری، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں بے تحاشا اضافہ ہوا، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتیں مسائل میں برابر کی شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اس کی مرضی کی شرائط پر قرضے لیے گئے، جنھوں نے قرضے ہڑپ کیے ان کی جائدادیں نیلام کر کے ادائیگی کی جائے، عوام نے قرضے لیے نہ وہ ادا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں