ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی

پشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ فرنٹیئر کور کے 5اہلکار اور 2شہری زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش نہیں، آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں،دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں