نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گروپ جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مون سون بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے کی وجہ سے عالمی رہنماوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی حکومت نے گروپ جی 20 کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر 4 ہزار 2 سو کروڑ روپیے صرف کئے تاہم بارش کے پانی سے بچنے کا کوئی انتظام نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر سربراہاں اپنے موزے اور جوتے پہن کر ماربل کے چبوترے پر چلتے ہوئے نریندر مودی کے ساتھ اس جگہ گئے جہاں مہاتما گاندھی کو قتل کیا گیا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مہمانوں کا اس مقام پر خیرمقدم کیا جہاں جنوری 1948 میں مہاتما گاندھی کو ایک انتہاپسند نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کئی سربراہان مملکت کی طرح اس جگہ پر جوتے اتارنے کے بجائے ہلکے چپل کا انتخاب کیا، جہاں احترام کے طور پر عام جوتے پہننا منع ہے۔