ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام نے سب کو آزمالیا، اب جماعت اسلامی کی باری ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام نے سب کو آزما لیا ہے، اب جماعت اسلامی کی باری ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل ہمیشہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ہر طرح کی غلامی کو پامال کرکے صرف اللہ کی غلامی اور بندگی قبول کر لیں۔جماعت اسلامی کے کارکنان پاکستان کی بحران در بحران کی صورتِ حال میں عزم وہمت کے ساتھ عوام میں اُمید، بیداری اور جھوٹ فریب وظلم کے نظام سے نجات کے لیے حوصلہ پیدا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل ماحول نے عوام پر اخلاقی، تہذیبی، معاشی اورمعاشرتی تباہی مسلّط کر دی ہے۔ کارکنان خوش خلقی، قرآن وسُنت کے پیغام اور دلیل کے ساتھ عوام کو قائل کریں۔ عوام پریشان اور مایوس ہیں، عوام نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مالاکنڈ، دیرلوئر، دیر اَپر، راولپنڈی، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور لیہ کروڑ لعل عیسن میں جماعت اسلامی کے عظیم الشان اور تاریخ ساز عوامی جلسے ہوئے ہیں۔ کراچی میں عوامی خدمت کے متاثرکن اور نوجوانوں کے لیے ولولہ انگیز پروگرام ہو رہے ہیں۔ ملک میں بحرانوں اورعدم استحکام کے ماحول میں بھی جماعت اسلامی ظلم وجبر، کرپشن ا ور لاقانونیت کے نظام کے خلاف عوامی بیداری کے چراغ روشن کر رہی ہے۔

نائب امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب باری جماعت اسلامی کی ہے۔ جماعت اسلامی ہی بحرانوں سے نجات کا حل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں