ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک کی بس کو ٹکر، 11افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا ، بس فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد رکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے آنیوالا ٹرک اس سے ٹکرا گیا، حادثے میں 5 مرد اور 6خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونیوالوں کی تعداد 15ہوگئی ہے .

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں