ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت : یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور

لاہور : انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے علاج کے لیے دائر درخواست منظور کرلی۔

سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے علاج کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی تھی جس میں انہوں نے سروسز اسپتال سے کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی اور عدالت نے جیل حکام کو یاسمین راشد کے سروسز اسپتال سے کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو اسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے جلا گھیرا کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں