ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا میں سیلاب سے اموات 20ہزار تک ہوسکتی ہیں، میئر نے خدشہ ظاہر کردیا

طرابلس: لیبیا میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب سے مشرقی لیبیا کے شہر درنا کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

تباہ حال درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20ہزار تک ہوسکتی ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں 8ہزارسے تجاوز کر گئی  ہیں  اور سیلاب کے بعد سے 10ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں جب کہ سیلاب کے بعد ساحل اور شہر کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

دوسری جانب لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے،سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں