ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:محاصرے کے دوران حملے میں تین بھارتی فوجی افسر ہلاک

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے علاقوں گڈول اور کوکرناگ میں محاصرے کے دوران حملے میں 3بھارتی فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔

کرنل من پریت سنگھ ،میجر اشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ ضلع اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس کے دوران ایک گھر میں چھپے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، حملے میں تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید بھی کیا گیا جبکہ کشمیر پولیس نے دعوی کیا کہ ایک عسکریت پسند بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوا جس کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم کشمیری پولیس اس کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی اور نوجوان کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں