ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے خلاف مواخذے کی تفتیش حکومتی امور میں رخنہ ڈالنے کی کوشش ہے: بائیڈن

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ  ان کے  خلاف مواخذے کی تفتیش  کروانے کا مقصد حکومتی نظام میں خلل ڈالنا ہے۔

 بائیڈن نے  ریاست ورجینیا میں منعقدہ ایک خیراتی تقریب  کے دوران مواخذے سے متعلق کہا کہ  ریپبلکنز کی طرف سے میرے خلاف مواخذے کی تفتیش شروع کروانے کا مقصد  حکومتی امور میں خلل ڈالنا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت میری ساری توجہ،  مواخذہ نہیں بلکہ ہمیں در پیش مسائل کا حل تلاش کرنے پر ہے، ریپبلیکن کے رکن ایوان ٹیلر گرین نے میرے خلاف پہلے روز سے ہی  مواخذہ کروانے کی رٹ لگا رکھی تھِی۔

یاد رہے کہ  ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے  دو روز قبل جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

میکارتھی نے کہا تھا کہ ریپبلکنز نے بائیڈن کے خلاف بعض سنگین دعوے کیے تھے جن کی بنا پرمواخذے کی تحقیقات مالی کمیٹی اور انصاف  کے تقاضوں سے ہم آہنگ کی جائے گی ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں