ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے شام میں دفاعی تنصیبات پر فضائی حملے، دو فوجی ہلاک

بیروت:اسرائیل نے شام کے وسطی علاقے میں دفاعی تنصیبات پر فضائی حملے کیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ رات کو لبنانی فضائی حدود سے شام کے وسطی صوبے میں فوجی مقامات کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا، شام میں صدر بشار الاسد کی جائے پیدائش کے قریب بحیرہ روم کے ساحلی شہر طرطوس پر اسرائیل نے فضائی حملہ کردیا جس میں دو شامی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ چند سالوں میں شام میں اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں تاہم زیادہ تر ساحلی صوبوں پر بمباری سے گریز کیا گیا ہے ان علاقوں میں روس کے اہم فوجی اثاثے موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں