ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق اختتام پذیر

ریاض:امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ریڈ سینڈز 23.2اختتام پذیر ہوگئی ،عرب میڈیاکے مطابق امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج نے رواں ہفتے  ریاض میں مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیا ہے۔

ریڈ سینڈز(سرخ ریت) 23.2نامی مشق بغیر پائلٹ کے ایئرکرافٹ سسٹمز (یو اے ایس)کا مقابلہ کرنے کے لیے وضع کی گئی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان اس نوعیت کی یہ دوسری مشترکہ فوجی مشق تھی۔

امریکا کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے اس مشق کا مشاہدہ کیا ہے ، سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں