ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

لندن:انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 181رنز سے شکست دے دی۔

اوول میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1اوور میں 368رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس نے 124گیندوں پر 182رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے اننگز میں 9چھکے اور 15چوکے لگائے،ڈیوڈ ملان نے 96،  کپتان جوز بٹلر 38اور معین علی 12رنز بناکر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 187رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کیوی ٹیم کی جانب سے گلن فلپس 72رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے چار میچز کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل کرلی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں