ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا ہمارے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غیر قانونی ہے: امریکا

واشنگٹن:امریکا نے روس کی جانب سے سفارتکاروں کی بے دخلی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا ہمارے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غیر قانو نی ہے اور امریکا کی طرف سے اس کا جواب دیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روس کی طرف سے ہمارے دو سفارتی ملازمین کو ملک بدر کرنا بلاجواز ہے۔

روس میں امریکی سفارت خانے  نے کہا کہ امریکاروس کو امریکی سفارت کاروں کی بے دخلی کا جواب دے گا، امریکا نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے جن کی بنیاد پر ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے دو ملازمین کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں