ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی سے کراچی جانیوالی گیس پائپ لائن میں دھماکہ

سوئی:کندھ کوٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں گائوں غلام رسول ملک کے مقام پر دھماکا ہوا۔

پولیس حکام نے کہا کہ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کر دی۔

حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا ہے تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں