ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ کے بنائے قوانین ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی روش خطرناک ہے، جے یو آئی

اسلام آباد: جی یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا   جسٹس بندیال کا نیب ترامیم سے متعلق فیصلہ تاریخ میں سیاہ فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا،  سیاست کا بہت شوق ہے تو اب میدان میں آئیں ،شوق سے اپنا شوق پورا کریں۔

مولانا حیدری نے کہا کہ ان کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا،  نیب جیسے ادارے کو بند کرنا چاہیے،  اس کے دائرہ اختیار میں وسعت کے فیصلے کیے جائیں،  نیب ترامیم  پر فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اداروں کا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے تجاوز کرنے کا خمیازہ مہنگائی اور بدامنی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے ۔مکرسیوں پر بیٹھے افراد پروٹوکول اپنے منصب کا لیتے ہیں لیکن شوق سیاست کا رکھتے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں