ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی صدر واشنگٹن جائیں گے

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  امریکی وائٹ ہاوس اور کانگریس کا دورہ کریں گے۔

 بعض نا معلوم امریکی عہدے داروں نے  بتایا ہے کہ  زیلنسکی اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیو یارک میں اجلاس کے بعد واشنگٹن میں جمعرات کے روز صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

 واضح رہے کہ  امریکی کانگریس نے یوکرین کے لیے اکیس ارب ڈالرز کی اضافی امداد پر بحث شروع کر رکھی ہے جبکہ  بعض ریپبلیکنز نے یوکرین کی امداد روکنے اور وفاقی بجٹ میں اخراجات کو کم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ سا دسمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران کانگریس سے خطاب میں کہا تھا کہ آپ کی یوکرین کے لیے امداد خیراتی نہیں بلکہ عالمی سلامتی اور ڈیموکریسی کے لیے سرمایہ کاری کے مترادف ہے ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں