ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جڑواں شہروں کے پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جڑواں شہروں کے پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کردیا  ۔

راولپنڈی اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹروں کا کرایوں کا کنٹرول نظام مکمل غیر فعال ہوگیا،راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے سامنے بے بس ہوگئی۔

اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایا 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا ،راولپنڈی سے روات کرایا140 روپے سے بڑھا کر 170 روپےکر دیا گیا  ۔

ریلوے اسٹیشن سے کچہری چوک کرایا 50 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگیا،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ٹیکسلا کرایا 20 روپے اضافے کے ساتھ 160 روپے ہوگیا۔

راولپنڈی سے دیگر شہریوں کی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا،راولپنڈی اے سی نان اے سی بسوں کے کرائے میں 500 روپے سے 3500 روپے تک کرایا بڑھا دیا گیا،راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ۔

گڈز ٹرانسپورٹ کرایا فی 10 کلومیٹر میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا،گڈز ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں اضافے سے دودھ، گوشت، سبزی، فروٹ تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں