ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ریاض: غداری کے الزام میں گرفتار 2سعودی فوجی اہلکاروں کا سرقلم کردیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں غداری کے الزام میں گرفتار 2فوجی اہلکاروں کا سرقلم کردیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، دونوں ملزمان کو ستمبر2017میں فوجی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا نے فوجی حیثیت میں کئی بڑے جرم کیے، دونوں اہلکاروں کو ملک سے بغاوت، قانون کی حکم عدولی۔

قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار پھیلانے کے اقدامات کے علاوہ بطور فوجی اپنے حلف کو توڑنے پر سزا سنائی گئی تھی،سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ابتدائی فیصلے کے بعد انہیں عدالت میں اپیل کا حق دیا گیا تاہم دونوں ملزموں کے اعتراف جرم اور تمام شواہد دیکھنے کے بعد اور قانونی تقاضوں کے مطابق ان کے خلاف فیصلے جاری کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں