ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،خوف وہراس پھیل گیا

سوات: خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ زلزلے کی گہرائی 83 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں