ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر ایردوان امریکہ پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

صدر ایردوان کا طیّارہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 25 منٹ پر نیو یارک جان ایف۔کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اترا۔

ہوائے اڈّے پر ترکیہ کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے سیدات اونال، واشنگٹن میں ترکیہ کے سفیر حسن مرات مرجان اور نیو یارک میں ترکیہ کی قونصل جنرل ریحان اوزگُر  نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں صدر ایردوان بمعہ وفد اپنی قیام گاہ "ٹرکش ہوم” کے لئے روانہ ہو گئے۔

ٹرکش ہوم کے سامنے جمع شہریوں کے ایک پُر ہجوم گروپ نے ان کا پُر جوش  خیر مقدم کیا۔

صدر ایردوان نے شہروں سے ہاتھ ملایا ۔ تصاویر اتروائیں اور کچھ دیر کے لئے صحبت کی۔

دورہ امریکہ کے دوران  صدر ایردوان اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے اور بعض ملاقاتیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں