لاہور : امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے 26 روپے پیٹرول مہنگا کرکے غربیوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے، پیڑول مہنگا ہونے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو خون کے آنسوں رونے پر مجبور کردیا ہے۔
ضیاء الدین انصاری نے کہاکہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کئی گناہ بڑ چکی ہیں، بجلی اور پیڑول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے جس کی زد میں عام پاکستانی دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔
انہوں نے کہاکہ پیڑول مہنگانہیں ہوا بلکہ اشیاء ضروریہ کی ہر وہ چیز مہنگی ہوئی ہے جو عام آدمی روزمرہ استعمال کرتا ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ آٹا، چینی، دالیں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ مہنگی بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور جان لیوامہنگائی کیخلاف اہلیان لاہور 21 ستمبر کو احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں۔قائد سراج الحق ملک و قوم کی بہتری کیلئے میدان عمل میں ہے قوم ہمارا ساتھ دے ملک میں جار ی اس ظلم کے نظام کے خاتمہ کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔