ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی  کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا مگر عدالتی حکم کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا اور وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے اور رہا کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدر ی پرویز الٰہی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں