ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا بندروڈ اور ملحقہ آبادیوں کے حوالے سے بڑا اقدام

  لاہور:پنجاب حکومت نے بند روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے بندروڈ کو رنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کا ٹینڈر کھولے گا، ایل ڈی اے نے 6 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا، پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کیلئے ڈاکیومنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 

منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10 ارب 84 کروڑ سے زائد ہے جبکہ منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن فروری 2024 مقرر کی گئی ہے، پراجیکٹ کے تحت بابو صابو سے نیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائے گا۔

رنگ روڈ کے موجودہ ڈیزائن کے مطابق زمین کی سطح سے بلند کر کے ٹریک کو تعمیر کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نظراندازشدہ علاقوں کے روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں