نیویارک:اقوام متحدہ نے 78 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے مقررین کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
منگل 19 ستمبر کو صبح 9 بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ اجلاس شروع ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر بروز جمعہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جب کہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔