ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گا:الزبتھ ہورسٹ

نیویارک:امریکا کی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گا، امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

نیویارک میں تقریب سے خطاب میں الزبتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی حمایت میں قابل اعتبار الیکشن بھی شامل ہیں۔

الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں ایسے معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (ئی ایم ایف)کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ہورسٹ نے وضاحت کی کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا نے امریکا کو پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے طور پر دیکھنے کا موقع دیا، ان تعلقات میں اقتصادی سلامتی اور سیاسی صورتحال جیسے اہم پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے اس تعلق کے سیاسی پہلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

ہورسٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں، سفیر ڈونلڈ بلوم نے یہ پیغام تمام اداروں اور تمام فریقوں تک پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں