ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے، امیر العظیم

لاہور: سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ  گورنر ہاوس لاہور کے سامنے بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں انجمن تاجران کے اعزاز میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں عصرانہ دیا گیا۔

امیر العظیم نے کہا کہ 21ستمبر کو گورنر ہاوس کے سامنے د ئیے جانے والے دھرنا میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد اور تاجر رہنما، وکلا، طلبہ، سول سوسائٹی اور دیگر طبقہ ہائے فکر کے لوگ بھی شریک ہوں گے، 2ستمبر کو ملک بھر کے تاجروں نے مہنگائی کے خلاف تاریخی ہڑتال کی اور کسی پریشر کو قبول نہیں کیا۔

 انھوں نے کہا کہ نگران حکومت عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے جھوٹے وعدے کرتی رہی، لیکن ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے کر کے حکمرانوں نے خوب مال سمیٹا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں