ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: فیدان۔بائراموف ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل، نیویارک میں اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات ٹرکش ہوم میں طے پائی اور مذاکرات میں قارا باغ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ فیدان نے کل یونان کے وزیر خارجہ ‘یورگوس ییراپیٹریٹیس’ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان اور یونان کے وزیر اعظم’ کیریاکوس میچوتاکس’ کے درمیان آئندہ دنوں  نیو یارک میں متوقع مذاکرات  کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ فیدان کی اٹلی کے نائب وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ملاقات میں غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر غور کیا گیا ہے۔

فیدان نے سوٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسسز اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری  کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں