ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفاف الیکشن کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون ناگزیر ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ ملک میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کاتعاون ناگزیر ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کسی کی حمایت نہیں کرے گی اورغیرسیاسی رہے گی۔

وفاقی وزیرنے نگران حکومت کی طرف سے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور نگران حکومت بہترحالت میں معیشت اگلی نگران حکومت کے حوالے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے معیشت مستحکم ہوگی اورحکومت اس کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں