ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ میں 6.0شدت کا زلزلہ

ولنگٹن:نیوزی لینڈ میں 6.0شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح 9.14بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب 6.0شدت کا زلزلہ آیا، 

ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ 0اور گہرائی 7میل تھی، حالیہ زلزلے کے بعد 14ہزار سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں