ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویزالہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

   لاہور:صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز لہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج اینٹی کرپشن میں پرویز الہی کیخلاف مقدمات کی تعداد چھ ہو گئی۔ نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزادسمیت تین ملزمان شوگر ملزکے مقدمے میں گرفتار کر لیے گئے۔

اینٹی کرپشن حکام  کے مطابق سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بھائی مخدوم عمر شہر یار بھی مقدمے میں نامزد ہے جبکہ چودھری پرویز الہی،مونس الہی اور ان کی اہلیہ تحریم الہی بھی ملزمان میں شامل ہیں شوگرملزکی استعدادکار بڑھانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی کمیٹی ارکان نے خسرو بختیار کے بھائی سے رشوت لے کرکوٹہ بڑھایا دو شوگر ملوں آر وائی کے اور مدینہ شوگرمل کی کرشنگ کپیسٹی 17000 ٹن تھی۔ 

پرویزالہی نے 2022 میں کپیسٹی بڑھانے کی منظوری دی ،جو 22000 ہزار ٹن روزانہ تھی،دونوں شوگر ملوں نے غیر قانونی طور پرکپیسٹی 42000 ٹن کر دی مونس الہی اور تحریم الہی دونوں شوگرملوں میں شئیر ہولڈرز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں