ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما خالد گجر گرفتار

 لاہور پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خالد گجرکو شوکت خانم اسپتال جوہرٹائون کے باہر سے گرفتار کیاگیا، نومئی کے واقعات کے بعد خالد گجر مفرور تھے۔

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے اکثر رہنماں کو نقصِ امن سمیت مختلف مقدمات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تاہم ان میں سے ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو تاحال روپوش ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں لاہور پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے دوبارہ کریک ڈان شروع کردیا ہے مفرور 320 ملزمان کی لسٹیں تیارکرکے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس نے دہشت گردی دفعات کے تحت 14ایف آئی آرز درج کیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں