ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاروباری برادری کو ضرورت مندوں کی مدد کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے، عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بے روزگاری، معاشرے میں تناؤ کی بڑھتی ہوئی سطح، خصوصی افراد کے لیے مواقع تک رسائی کو بہتر بنانے اور کاروبار اور روزگار میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات میں ملک میں سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے رضاکارانہ خدمات اور چیمبرز، بینکنگ سیکٹر اور سول سوسائٹی کی فعال شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو سماجی شعبوں کو آگے بڑھانے اور ضرورت مندوں کی مدد کرکے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں